مقبوضہ جموں و کشمیر

مقبوضہ جموں وکشمیر کی خصوصی حیثیت منسوخ کرنے اور اقلیتوں کو دبانے پر بھارتی حکومت کی مذمت

jammu

جموں 12 اکتوبر (کے ایم ایس) غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر اور بھارت میں سماجی انصاف کی تحریک کو تیز کرنے کے لیے جموں میں ایک تقریب کا انعقادکیاگیا۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق تقریب کا اہتمام شیڈولڈ کاسٹ ، شیڈولڈ ٹرائب اور دیگر پسماندہ طبقوں کی تنظیموں کی کل ہندکنفیڈریشن نے مقبوضہ جموں وکشمیر اور بھارت میں اقلیتوں اور دلتوں کے خلاف آر ایس ایس کے حمایت یافتہ بی جے پی حکمرانوں کے فرقہ وارانہ اور فسطائی رویے کے خلاف کیا تھا۔ مقررین نے مقبوضہ جموں وکشمیر کی خصوصی حیثیت منسوخ کرنے اور اقلیتوں اور معاشرے کے کمزور طبقات کو دبانے کے لیے فرقہ وارانہ ایجنڈے کو آگے بڑھا نے پر بھارت کے موجودہ فرقہ پرست ہندوتوا حکمرانوں پر شدید تنقید کی۔ انہوں نے بھارتی آئین کے سیکولر اور جمہوری ڈھانچے کو تبدیل کرنے کی کوششوں پر فسطائی حکمرانوں کی مذمت کی۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button