بھارت

بھارت کے عوام مودی حکومت کی غلط اقتصادی پالیسیوں کا خمیازہ بھگت رہے ہیں ، راہل گاندھی

نئی دلی09 جون (کے ایم ایس)
بھارت میں کانگریس پارٹی کے رہنماء راہل گاندھی نے مودی حکومت کی پالیسیوں کو مہنگائی کا ذمہ دار قرار دیتے ہوئے کہا کہ حکومت کی غلط معاشی پالیسیوں کا خمیازہ عوام بھگت رہے ہیں ۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق راہل گاندھی نے ایک بیان میں کہا کہ حکومت کی غلط اقتصادی پالیسیوں کی وجہ سے مہنگائی ساتویں آسمان پرپہنچ گئی ہے اور اس کے رکنے کا فی الحال کوئی امکان نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ عام لوگوں پر مہنگائی کا اتنا بوجھ ڈال دیاگیا ہے جوکہ اب ان کے لیے ناقابل برداشت ہوتا جا رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ وفاداری اور کارکردگی میں فرق ہوتا ہے، مودی حکومت نے نہ تو ملک سے وفا کی اور نہ ہی عوام سے۔ راہل گاندھی نے کہاکہ بھارت کے عوام کو آنے والے دنوں میں مودی حکومت کے نئے حملوں کے لیے تیار ہورہنا چاہیے ۔انہوں نے کہا کہ ریزرو بینک نے شرح سود میں 0.50فیصد کااضافہ کیا ہے جو اب بڑھ کر 4.90 فیصد ہو گئی ہے اور بینک کے مطابق آئندہ ماہ سال میں مہنگائی مزید بڑھے گی ۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button