بھارت

اسدالدین اویسی کا اپنے خلاف مقدمے کے انداراج پر شدید ردعمل،اس سے ہمیں ڈرایا نہیں جاسکتا

نئی دلی09 جون (کے ایم ایس)
آل انڈیا مجلس اتحاد المسلمین کے سربراہ اسد الدین اویسی نے مودی حکومت کی طرف ان کے خلاف اشتعال انگیز بیان کی آڑ میں مقدمہ کے اندراج پر ردعمل ظاہر کرتے ہوئے کہاہے کہ ہمیں اس سے ڈریا نہیں جاسکتا۔
کشمیر میڈیاسروس کے مطابق اسد الدین اویسی نے بھارتیہ جنتاپارٹی کی ترجمان نو پور شرما کی طرف سے توہین رسالت پر شدید تشویش ظاہر کرتے ہوئے نوپور شرما کے خلاف سخت کارروائی کا مطالبہ کیاتھا جس پر مودی حکومت نے انکے خلاف اشتعال انگیز تقریر کا بہانہ بنا کر مقدمہ درج کرلیا ہے۔ انہوں نے ایک ٹویٹ میں کہاکہ انہیں ایف آئی آر کا ایک اقتباس ملا ہے۔ یہ پہلی ایف آئی آر ہے جس یہ نہیں بتایاگیا کہ انہوں نے کیا جرم کیا ہے۔ انہوں نے کہاکہ وہ مقدمے کے اندراج سے نہیں ڈریں گے ۔انہوں نے مزید کہاکہ نفرت انگیز تقریر پر تنقید اور نفرت انگیز تقریر کا موازنہ نہیں کیا جا سکتا۔

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button