بھارت

راکی تربیت یافتہ” آئی ایس کے“ پاکستان میں عدم استحکام پیدا کرنے میں مصروف ہے

اسلام آباد 31 جولائی (کے ایم ایس) بھارت دہشت گرد تنظیم اسلامک سٹیٹ آف خراسان ( آئی ایس کے) کے ذریعے پاکستان میں عدم استحکام پیدا کرنے کی کوششوں میں مصروف ہے۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق باخبر ذرائع نے بتایا کہ ماضی قریب میں پاکستان کے اندر ہونے والے بہت سے دہشت گردانہ حملوں کی ذمہ داری آئی ایس کے نے قبول کی تھی جو بھارتی خفیہ ایجنسی را کی تربیت یافتہ ہے۔
ذرائع نے بتایا کہ را” آئی ایس کے “کو پاکستان اور پاک افغان سرحد میں عدم استحکام لانے کے لیے اسپانسر کر رہی ہے اور پاکستان نے ایک ڈوزیئر تیار کیا ہے اور بین الاقوامی برادری کو ثبوتوں کے ساتھ مطلع کیا ہے کہ بھارت آئی ایس کے کے کارندوں کو بھرتی کرنے اور تربیت دینے میں مصروف ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ را کی اس کارروائی کا مقصد کشمیریوں کی آزادی کی جدوجہد کو بدنام کرنا، ہندوتوا کے ایجنڈے کو آگے بڑھانا، اور نریندر مودی کو ایک مضبوط انسان کے طور پر پیش کرنا ہے۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button