پاکستان

توہین آمیز کلمات کے معاملے پر بھارتی ناظم الامور کو طلب کر کے شدید احتجاج ریکارڈ کرایا گیا،ترجمان دفتر خارجہ

اسلام آباد10جون (کے ایم ایس)
دفتر خارجہ کے ترجمان نعاصم افتخار نے کہا ہے کہ بھارت مسلمانوں اور دیگر اقلیتوں کے خلاف بھرپور مہم جاری رکھے ہوئے ہے اور توہین آمیز کلمات کے عاملے پر بھارتی ناظم الامور کو طلب کر کہ شدید احتجاج ریکارڈ کرایا گیاہے۔

دفتر خارجہ کے ترجمان عاصم افتخار نے اپنی ہفتہ وار بریفنگ کے دوران کہاکہ بھارت کی حکمران جماعت بی جے پی کے دو لیڈروں کی جانب سے توہین آمیز کلمات کی بھرپور مذمت کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ سیکرٹری خارجہ سہیل محمود نے مختلف سفارتکاروں کو بھارت میں توہین آمیز کلمات، ہندوتوا کے فروغ اور اقلیتوں پر بھارتی مظالم سے آگاہ کیا۔اگر بھارت میں تھوڑی سی بھی اخلاقی جرات ہے تو وہ فوری طور پر ان بی جے پی حکام کے بیانات کی مذمت کرے۔بھارت ان حکام کو کٹہرے میں لائے۔انہوں نے کہا کہ بھارت کسی اور کو نہیں بلکہ خود کو بیوقوف بنا رہا ہے۔ترجمان نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر میں جاری بھارتی مظالم کے دوران مزید 5 کشمیریوں کو شہید کیا گیاہے۔ان کشمیریوں میں ایک نوجوان طالب علم بھی شامل ہے ۔بھارت کو کشمیر میں مظالم بند کرکے وہاں فوری اقوام متحدہ کی نگرانی میں آزادانہ استصواب رائے کرانا چاہیے۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ بھارت کی سلامتی کونسل میں مستقل نمائندگی کے حوالے سے پاکستان کے بارے میں رپورٹس بے بنیاد ہیں ۔انہوں نے واضح کیاکہ امریکی سیکریٹری خارجہ سے وزیر خارجہ سے ملاقات میں بھارت کی حمایت کے حوالے سے کوئی بات نہیں ہوئی۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان سلامتی کونسل میں اصلاحات کا حامی ہے۔ایک ایسی اصلاح شدہ سلامتی کونسل جو کہ اراکین کے مسائل کو حل کر سکے۔انہوں نے کہاکہ پاکستان مذہبی ہم آہنگی اور رواداری کو فروغ دے رہا ہے۔پاکستان نے 6سو سے زائد سکھ یاتریوں کو مقدس مقامات کی یاترا کے لیے ویزے جاری کیے ہیں۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button