مقبوضہ جموں و کشمیر

مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوجیوں کے ہاتھوں قتل عام کے اندوہناک واقعات کی غیر جانبدارانہ تحقیقات کا مطالبہ

چوٹہ بازار قتل عام کے شہداءکو شاندار خراج عقیدتdownload (12)

سرینگر11 جون (کے ایم ایس)بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں و کشمیر میں کل جماعتی حریت کانفرنس نے بھارتی فوجیوں کی طرف سے کیے گئے قتل عام کے تمام اندوہناک واقعات کی غیر جانبدارانہ تحقیقات اور مجرموں کو سزا دینے کا مطالبہ کیا ہے۔
کشمیر میڈیاسروس کے مطابق یہ مطالبہ چھوٹہ بازار قتل عام کو 31 سال مکمل ہونے پر کیا گیا ہے جس میں کم از کم 32 بے گناہ کشمیری شہید اور درجنوں زخمی ہوئے تھے۔
1991 میں آج کے دن بھارتی پیرا ملٹری سینٹرل ریزرو پولیس فورس (سی آر پی ایف) کے اہلکار نامعلوم حملہ آوروں کے ساتھ رینہ کدل علاقے میں مبینہ جھڑپ کے بعد آپے سے باہر ہوگئے اور اپنے کیمپ سے لے کر گنجان آباد والے علاقے چھوٹہ بازار تک اندھا دھند فائرنگ کی جس سے کم از کم 32 افراد شہید اور 22 زخمی ہو گئے۔
کل جماعتی حریت کانفرنس کے ترجمان نے سری نگر میں جاری ایک بیان میں چھوٹا بازار سانحہ کے متاثرین کو زبردست خراج عقیدت پیش کیا اور کشمیریوں کے اپنے شہداء کے مشن کو منطقی انجام تک پہنچانے تک جاری رکھنے کے عزم کا اعادہ کیا۔ انہوں نے کہا کہ کشمیر کی تحریک آزادی نے قتل و غارت کے ایسے درجنوں لرزہ خیز واقعات دیکھے ہیں۔
جموں و کشمیر پولیٹیکل ریزسٹنس موومنٹ کا ایک وفد تنظیم کے چیئرمین جمیل میر اور جنرل سیکرٹری ڈاکٹر مصعب کی قیادت میں مزار شہداءعید گاہ سرینگر گیا اور چوٹہ بازار قتل عام اور دیگر شہداءکی قبروں پر فاتحہ خوانی کی۔ وفد کے ارکان نے اس موقع پر کہا کہ شہداءکی قربانیاں تحریک آزادی کشمیر کا انمول اثاثہ ہیں جس کی ہرقیمت پر حفاظت کی جائے گی۔ انہوں نے جدوجہد آزادی کو اسکے منطقی انجام تک جاری رکھنے کے کشمیریوں کے عزم کا اعادہ کیا۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button