مقبوضہ جموں و کشمیر

مقبوضہ جموں وکشمیر دس لاکھ بھارتی فوجیوں کے رحم و کرم پر ہے

کشمیری صحافیوں کو بھارتی ریاستی جبر کا سامنا

سرینگر17 اکتوبر (کے ایم ایس)بھارت کےغیر قانونی زیر قبضہ جموں و کشمیر میں کل جماعتی حریت کانفرنس نے علاقے کی ابتر صورتحال پر تشویش کا اظہار کیا ہے جہاں کشمیریوںکو 10 لاکھ بھارتی فوجیوں کے رحم و کرم پر چھوڑ دیا گیا ہے جنہیں کالے قوانین کے تحت لامحدود اختیارات حاصل ہیں۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق کل جماعتی حریت کانفرنس کے نائب چیئرمین غلام احمد گلزار نے سرینگر میں جاری ایک بیان میں افسوس کا اظہار کیا کہ فسطائی بھارتی حکومت نے فوجیوں کو کسی بھی شخص کو گرفتار ، اس پر تشدد اور اسکے خلاف مقدمہ درج کرنے کے پولیس اختیارات سے لیس کر دیا ہے۔انہوں نے پاکستان کے خلاف سرجیکل سٹرائیکس کے بھارتی وزیر داخلہ امیت شاہ کے حالیہ بیان کو مضحکہ خیز اور انتہائی غیر ذمہ دارانہ قرار دیا۔انہوں نے کہا کہ بھارت میں حکمران بی جے پی نے پاکستان کے ساتھ جنگ جیسی صورتحال پیدا کر لی ہے ، مقبوضہ جموںوکشمیر میں شہریوں کے قتل کا بہیمانہ سلسلہ تیز کر دیا ہے اور پورے بھارت میں فرقہ وارانہ جنون پھیلایا ہے تاکہ اقتدار میں رہنے کیلئے ووٹروں کو گمراہ کیا جاسکے ۔ انہوں نے بزرگ حریت رہنما سید علی گیلانی کے پوتے انیس الاسلام کو نوکری سے برطرف کرنے کے مودی حکومت کے اقدام کو سیاسی انتقام قرار دیا۔ انیس الاسلام سرینگر میں انٹرنیشنل کنونشن سنٹر میں بطور ریسرچ آفیسر کام کر رہے تھے۔
جموں و کشمیر پیپلز لیگ نے ایک بیان میں انیس الاسلام کے ساتھ ایک اور کشمیری ملازم کی برطرفی کو طاقت کا بے جااستعمال قرار دیا۔

سری نگر اور پلوامہ میں نوجوانوں کی شہادت کے بعد بھارتی فورسز نے بڑے پیمانے پر کریک ڈاو¿ن شروع کر دیا ہے۔ پونچھ اور راجوری اضلاع میں جاری تلاشی آپریشن کے دوران ایک ماں اور اس کے بیٹے سمیت تین افراد کو گرفتار کیا گیا۔
ادھرمختلف مقامی اور بین الاقوامی ذرائع ابلاغ کے لیے کام کرنے والے کشمیری صحافیوں نے کہا ہے کہ مقبوضہ جموں و کشمیر میں صحافت کو ریاستی جبر کا سامنا ہے کیونکہ مودی حکومت نے کشمیر میں آزادی صحافت سمیت ہر حق چھین لیا ہے۔ انہوں نے نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پربتایا کہ مودی حکومت نے علاقے میں صحافت کو مکمل طور پر جرم بنا دیا ہے اور صحافیوں کو کالے قوانین کے تحت گرفتاریوں ، پوچھ گچھ، تشدد اور دھمکیوں کاسامنا کرنا پڑتا ہے ۔
بھارت نے سرینگر اور جموں میں بھارتی فضائیہ کے اڈوں کو ڈرو ن حملوں سے بچانے کے لیے یہاںنیشنل سکیورٹی گارڈ فورس تعینات کی ہے۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button