بھارت

مہاراشٹر :جھوٹے الزامات پر کشمیری شہری گرفتار

ممبئی 14 جون (کے ایم ایس)
بھارتی ریاست مہاراشٹرامیں پولیس نے ایک کشمیری شہری کو فنڈز کی غیر قانونی منتقلی کے جھوٹے مقدمے میں گرفتار کرلیاہے۔
ممبئی میں ایک پولیس اہلکار نے میڈیا کوبتایا ہے کہ غیر قانونی طور پربھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر کے ضلع ڈوڈہ کے رہائشی 32 سالہ شخص کو گرفتار کیا گیاہے۔کشمیری شہری کوجنید محمد عطا محمد نامی شخص کے اکائونٹ میں رقوم منتقل کرنے کی کوشش پر گرفتارکیاگیا ہے اور پولیس اس سلسلے میں مزید تفتیش کر رہی ہے ۔گرفتار کئے گئے کشمیری کے اہلخانہ اور دوستوں نے پولیس کے الزامات کومسترد کرتے ہوئے کہاہے کہ مودی کی فسطائی بھارتی حکومت ایک منظم پالیسی کے تحت کشمیریوں کے جذبہ حریت کو کمزورکرنے کیلئے وادی کشمیر اور بھارت میں موجود کشمیریوںکو مسلسل ہراساں کر رہی ہے۔

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button