مقبوضہ جموں و کشمیر

شبیر شاہ تہاڑ جیل میں شدید علیل ہیں

سرینگر 15 جون(کے ایم ایس )نئی دہلی کی بدنام زمانہ تہاڑ جیل میں غیر قانونی طور پر نظر بند کل جماعتی حریت کانفرنس کے نائب چیئرمین شبیر احمد شاہ شدید علیل ہو گئے ہیں ۔ اس بات کا انکشاف جیل میں قید کشمیری حریت رہنماﺅں کے رشتہ داروں نے سرینگر میں ذرائع ابلاغ کے نمائندوں کے ساتھ گفتگو کے دوران کیا۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق آزادی پسند رہنماں اور تنظیموں عبدالاحد پرہ، زمرودہ حبیب ، یاسمین راجہ ، ڈاکٹر مصعب ، جموں و کشمیر ڈیموکریٹک فریڈم پارٹی اور جموں و کشمیر پیپلز لیگ نے سرینگر میں اپنے بیانات میں اقوام متحدہ کی انسانی حقوق کونسل ، ایمنسٹی انٹرنیشنل ، ہیومن رائٹس واچ اور عالمی ریڈ کمیٹی پر زور دیا کہ وہ شبیر احمد شاہ کی زندگی کے تحفظ کیلئے فوری طور پر مداخلت کریں۔ انہوںنے افسوس کا اظہار کیا کہ بھارتی جیلوں کو کشمیری نظر بندوں کیلئے بدترین عقوبت خانوں میں تبدیل کر دیا گیا ہے جہاں انہیں جسمانی اور ذہنی اذیت دی جاتی ہیںاور طبی سمیت تمام بنیادی سہولیات سے محروم رکھا جاتا ہے۔
کل جماعتی حریت کانفرنس کے رہنما عبدالصمد انقلابی نے بھارتی ریاست اتر پریش کی وارنسی جیل میں انتظامیہ کے ناروا سلوک کے خلاف بھوک ہڑتال شروع کر دی ہے۔
دریں اثنا ، بھارتی فوجیوں نے اپنی ریاستی دہشت گردی کی تازہ کارروائی میں آج ضلع شوپیاں کے علاقے Kanjikullar میں محاصرے اور تلاشی کی آڑ میں مزید دو کشمیری نوجوانوں کو شہید کردیا۔ قابض انتظامیہ نے لوگوں کو علاقے کی تازہ ترین صورتحال سے بے خبر رکھنے کیلئے انٹرنیٹ سروس معطل کر دی۔بھارتی فوجیوں نے جنوبی کشمیر کے ضلع کولگام کے علاقے مشی پورہ میں آج دوسرے دن بھی تلاشی آپریشن جاری رکھا اور لوگوں کو خوفزدہ کرنے کے لیے گولیاں چلائیں۔
جموں خطے کے ضلع بھدرواہ میں آج ساتویں دن روز بھی کرفیو نافذ رہا ۔ بھارتی پولیس نے قصبے میں 9 مسلمان نوجوانوں کو گرفتار کیا۔ انہیںبھارتیہ جنتا پارٹی کے رہنماں کی طرف سے حضور صلی اللہ علیہ وسلم کے بارے میں توہین آمیزبیانات کے خلاف احتجاج پر گرفتار کیا گیا۔
ادھر بدنام زمانہ بھارتی تحقیقاتی ایجنسی ادارے نیشنل انویسٹی گیشن ایجنسی (این آئی اے )نے غیر قانونی طور پر نظر بند کئی کشمیری رہنماں اور کارکنوں کی رہائش گاہوں سمیت وادی کشمیر میں متعدد مقامات پر گھروں پر چھاپے مارے ہیں۔
محمود احمد ساغر کوکل جماعتی حریت کانفرنس آزاد جموںوکشمیر کا کنوینر ، عبدالمتین کو جنرل سیکرٹری جبکہ امتیاز وانی کو انفارمیشن سیکرٹری منتخب کر لیا گیا ہے۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button