بھارت

آگرہ : گرفتار کشمیری طلبا پر عدالت کے احاطے میں حملہ

آگرہ بھارت 29 اکتوبر (کے ایم ایس)
ٹی۔20 کرکٹ ورلڈ کپ کے میچ میں پاکستان کے ہاتھوں بھارت کی شکست کے بعد سوشل میڈیا پر پاکستانی کرکٹ ٹیم کی تعریف والے پیغامات پوسٹ کرنے کے الزام میں بھارتی ریاست اتر پردیش کے شہرآگرہ میں گرفتارتین کشمیری طلباکوعدالت کے احاطے میں تشدد کا نشانہ بنایا گیا۔
ارشد یوسف، عنایت الطاف شیخ اور شوکت احمد گنائی نامی طلباءکو جب مجسٹریٹ کے سامنے پیش کیا گیا تو اس موقع پر انہیں سخت ہراساں کیا گیا۔ اس حوالے سے وائرل ایک ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ کالے کوٹ پہنے کچھ مردطلباءکے ساتھ سخت بدتمیری کر رہے ہیں۔

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button