بھارت

ایمنسٹی انٹرنیشنل کی طرف سے محمد زبیر کی رہائی کامطالبہ ، جعلی خبروںکو بے نقاب کرنا کوئی جرم نہیں

نئی دلی 18جولائی (کے ایم ایس)
انسانی حقوق کی بین الاقوامی تنظیم ایمنسٹی انڈیا نے آلٹ نیوز کے شریک بانی محمد زبیر کی فوری اور غیر مشروط رہائی کا مطالبہ کیا ہے۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق ایمنسٹی انٹرنیشل انڈیا نے ایک ٹویٹ میں کہا ہے کہ جعلی خبروں کو بے نقاب کرنا کوئی جرم نہیں ہے۔ بیان میں مزید کہا گیا کہ زبیر کی مسلسل نظربندی ایک تشویشناک یاد دہانی ہے کہ "آپ کو بھارت میں سچ بولنے کی اجازت نہیں ہے”۔ٹویٹ میں "جعلی خبروں کو بے نقاب کرناجرم نہیں ہے۔ زبیر کو فوری اور غیر مشروط طور پر رہاکرو "جیسے ہیش ٹیگز کا بھی استعمال کیاگیا ہے ۔زبیر کے خلاف اتر پردیش کے سیتا پور، لکھیم پور کھیری، غازی آباد، مظفر نگر اور ہاتھرس اضلاع میں مبینہ طور پر مذہبی جذبات کو ٹھیس پہنچانے، نیوز اینکرز پر طنزیہ تبصرہ کرنے، ہندو دیوتائوں کی توہین کرنے اور اشتعال انگیزی کے جھوٹے الزامات کے تحت مختلف ایف آئی آر درج کی گئی ہیں۔

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button