مقبوضہ جموں و کشمیر

مقبوضہ جموں وکشمیر:”ایس آئی اے“ نے متعدد مقامات پر چھاپے مارے

سرینگر07 مئی (کے ایم ایس)بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں و کشمیر میںسٹیٹ انویسٹی گیشن ایجنسی (ایس آئی اے) جنوبی کشمیر میں متعدد مقامات پر چھاپے مارے ہیں۔
ایس آئی اے کے اہلکاروں نے بھارتی پولیس اور پیرا ملٹری سینٹرل ریزرو پولیس فورس (سی آر پی ایف) کے اہلکاروں کے ساتھ مل کر ضلع پلوامہ کے علاقوں لاسی پورہ، چندگام اور Braw Bandina جبکہ ضلع کولگام کے چولگام میں تلاشی کی کارروائی شروع کر دی ہے۔موبائل فونز اور سم کارڈز کی فروخت کا کاروبار کرنے والے افراد کی رہائش گاہوں اور دکانوں پر چھاپے مارے جا رہے ہیں۔آخری اطلاعات تک چھاپے جاری تھے۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button