مقبوضہ جموں و کشمیر

قابض انتظامیہ کا جدوجہد آزادی سے وابستہ سرکاری ملازمین کی برطرفی کا نیا حکمنامہ

 

سرینگر17 ستمبر (کے ایم ایس )
بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں و کشمیرمیں قابض انتظامیہ نے ایک نیا حکمنامہ جاری کیا ہے جس کے مطابق اگر کسی بھی سرکاری ملازم ، اسکے رشتہ دار یا جان پہچان والے بلواسطہ یا بلا واسطہ طورپر جاری جدوجہد آزادی میں ملوث پائے گئے تو اسے سرکاری ملازمت سے برطرف کردیا جائے گا۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق قابض انتظامیہ کی طرف سے جاری کئے گئے نئے حکمنامے میں کہاگیا ہے کہ اگر کسی بھی سرکاری ملازم ، اسکے رشتہ دار یا جان پہچان والے بلواسطہ یا بلا واسطہ طورپر جاری جدوجہد آزادی میں ملوث پائے گئے تو اسے سرکاری ملازمت سے برطرف کردیا جائے گایاوہ عہدے میں مزید ترقی کا اہل نہیں رہے گا۔حکمنامے کے مطابق جدوجہد آزادی سے وابستہ کسی بھی کشمیری کو پاسپورٹ بھی جاری نہیں کیاجائے گا۔
ادھر کمیونسٹ پارٹی آف انڈیا مارکسسٹ کے رہنماء محمد یوسف تاریگامی نے ایک بیان میں قابض انتظامیہ کے سرکاری ملازمین سے متعلق نئے حکمنامے پر تبصرہ کرتے ہوئے اسے ایک اور ظالمانہ اقدام قراردیا ہے ۔ انہوںنے کہاکہ جدوجہد آزادی سے وابستہ کسی سرکاری ملازم کی ملازمت سے برطرفی یا اسے ترقی نہ دینے کے فیصلے پر قابض انتظامیہ کو دوبارہ نظرثانی کرنی چاہیے ۔یوسف تاریگامی نے کہاکہ کسی بھی سرکاری ملازم کے خلاف اس وقت کوئی انضباطی یا تادیبی کارروائی عمل میں نہیں لائی جانی چاہیے جب تک کہ وہ عدالت کی طرف سے گناہ گار نہ قرارپائے ۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button