مقبوضہ جموں و کشمیر

مقبوضہ کشمیر:دریائے جہلم سے مزدور کی لاش برآمد

سرینگر03 ستمبر (کے ایم ایس) بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں و کشمیر میں ریت نکالتے ہوئے دریائے جہلم میں ڈوب کر جاں بحق ہونے والے ایک مزدور کی لاش آج (ہفتہ) دو دن کے بعد دریا سے برآمد کر لی گئی۔
ایک افسر نے ذرائع ابلاغ کو بتایا کہ بانہال کا 22سالہ جعفر نامی مزدور سری نگر کے علاقے سونہ وار میں ریت نکالتے ہوئے دریائے جہلم میں ڈوب گیا تھا ۔نعش دو روز بعد آج صبح راجباغ سرینگر کے علاقے سے برآمد کی گئی۔
دریں اثنا، بھارتی ریاست بہار سے تعلق رکھنے والا ایک اور مزدور آج ضلع پلوامہ کے علاقے بدری پورہ کاوینی میں ریت نکالتے ہوئے دریائے جہلم میں ڈوب گیا جسکی لاش نکالنے کے لیے آپریشن شروع کر دیا گیا ہے۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button