بھارت

دہلی میں جواہرلال نہرو یونیورسٹی کے ایسوسی ایٹ پروفیسر اغوا ، تشدد کا نشانہ

نئی دہلی 20جون (کے ایم ایس)نئی دہلی میں جواہر لال نہرو یونیورسٹی کے ایسوسی ایٹ پروفیسر شرد باویسکر نے کہا ہے کہ انہیں بھارتی دارالحکومت میں ایک گینگ نے اغوا کیا اور بعد میں جسمانی تشدد کا نشانہ بنایا۔
پروفیسر باویسکرنے پولیس کے پاس ایک ایف آئی آر درج کرائی جس میں کہا گیا کہ وہ کئی گھنٹوں تک لوگوں کے ایک گروہ کی قید میں رہے اور انہیں جسمانی تشدد کا نشانہ بنایاگیا، دھمکیاں دی گئیں اور تاوان لیاگیا۔پروفیسر باویسکر نے 18جون کو پولیس کے پاس شکایت درج کرائی ہے۔یہاں یہ بات قابل ذکر ہے کہ مودی حکومت کے دور میں ہندوتوا گروہ بھارت میں آزاد اور سیکولر آوازوں کو نشانہ بنا رہے ہیں۔

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button