بھارت

پارلیمنٹ میں ہنگامہ کرنے والوں کو بی جے پی رکن نے ایوان کے اندر پہنچایا تھا، کانگریس

Indian National Congress logo bannerنئی دلی : انڈین نیشنل کانگریس نے کہا ہے جن لوگوں نے پارلیمنٹ کے اندر گھس کر ہنگامہ آرائی کی انہیں بی جے پی کے ایک رکن نے سہولت فراہم کی تھی اور اب وہ اس معاملے کی تحقیقات کا مطالبہ کرنے والے حز ب اختلاف کے ارکان پارلیمنٹ کو معطل کر رہی ہے تاکہ حقائق کو دبا سکے۔
کانگریس نے ایک بیان میں کہا کہ بی جے پی اپنے رکن کے اس فعل پر بالکل خاموش ہے کہ اس نے ان لوگوںکو ایوان کے اندر آنے میں مدد کیوں کی۔ کانگریس کے جنرل سیکرٹری جے رام منیش نے سماجی رابطوں کی سائٹ ”ایکس “ پر اپنی ایک پوسٹ میں کہا کہ معاملے کی تحقیقات کے بجائے 140سے زائد ارکان پارلیمنٹ کو معطل کیا گیا۔
مودی کی فسطائی بھارتی حکومت کی طرف سے پارلیمنٹ کے ایوان زیرین لوک سبھا کی سیکورٹی میں کوتاہی کے واقعے پر وضاحت طلب کرنے پر اپوزیشن کے143کے لگ بھگ ارکان کی رکنیت معطل کر دی ہے۔ حزب اختلاف کی جماعتوں کے اتحاد ”انڈیا “ میں شامل جماعتوں نے اپوزیشن کے اراکین پارلیمنٹ کی معطلی کو آمرانہ قدم قراردیا ہے اور کہا ہے کہ مودی حکومت اپوزیشن کو روندنے کےلئے پارلیمنٹ میں بلڈوزر چلارہی ہے ۔

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button