مقبوضہ جموں و کشمیر

جعلی مقابلے میں نوجوان کے قتل کا انکشاف کرنے پر نیوز پورٹل کے مالک کے خلاف مقدمہ درج

سرینگر 21جون (کے ایم ایس)غیر قانونی طور پربھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں بھارتی پولیس نے شمالی کشمیر کے ضلع کپواڑہ میں ایک جعلی مقابلے کے بارے میں حقائق سامنے لانے پر ایک نیوز پورٹل کے خلاف مقدمہ درج کیا ہے۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق پولیس نے سوشل میڈیا پر ایک پوسٹ کرنے پر ”دی ریئل کشمیر نیوز” کا فیس بک پیج چلانے والے کو گرفتار کیا ہے۔ پوسٹ میں انکشاف کیا گیا ہے کہ بھارتی فوجیوں نے پہلے سے گرفتار ایک نوجوان کو ضلع کپواڑہ کے علاقے چندی گام لولاب میں ایک جعلی مقابلے میں شہید کیاہے۔
دریں اثناء پولیس نے لوگوں کو خبردار کیا ہے کہ سوشل میڈیا پر ایسی خبریں پوسٹ کرنے والوں کے خلاف قانونی کارروائی کی جائے گی۔

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button