پاکستان

مہاراجہ رنجیت سنگھ کی برسی کی تقریب میں شرکت کے لئے450سکھ یاتری لاہور پہنچے

لاہور 22جون(کے ایم ایس)سکھ سلطنت کے پہلے حکمران مہاراجہ رنجیت سنگھ کی 183ویں برسی منانے کے لیے 450سکھ یاتریوں کا ایک گروپ بھارت سے پاکستان پہنچا ہے۔
پاکستان میں اقلیتوں کے مقدس مقامات کی دیکھ بھال کرنے والے ادارے متروکہ ٹرسٹ املاک بورڈ (ای ٹی پی بی) اور پاکستان گوردوارہ سکھ پربندھک کمیٹی کے حکام نے واہگہ بارڈر پر ان کا استقبال کیا۔گوردوارہ ڈیرہ صاحب لاہور میں مہاراجہ رنجیت سنگھ کی برسی کے سلسلے میں تقریبات میں شرکت کے لیے 450سکھ بھارت سے واہگہ بارڈر کے ذریعے یہاں پہنچے۔ متروکہ ٹرسٹ املاک بورڈ کے ترجمان عامر ہاشمی نے کہا کہ مرکزی تقریب 29جون کو ڈیرہ صاحب میں ہوگی۔انہوں نے کہا کہ لاہور سے تقریبا 80کلومیٹر کے فاصلے پر واقع گوردوارہ جنم استھان ننکانہ صاحب کے لیے روانگی سے قبل واہگہ میں آنے والے تمام سکھ یاتریوں کے لیے لنگر (لنچ) کا اہتمام کیا گیا۔ اپنے قیام کے دوران یاتری کرتارپور صاحب گرودوارہ کی زیارت بھی کریں گے۔ہاشمی نے کہا کہ حکومت پاکستان نے 500بھارتی سکھوں کو ویزے جاری کیے تھے۔ تاہم 450 سکھ آئے ہیں۔مہاراجہ رنجیت سنگھ سکھ سلطنت کے بانی تھے جنہوں نے 19ویں صدی کے اوائل میں برصغیر ہند کے شمال مغربی علاقے پر حکومت کی۔ بھارتی سکھوں کو ویزوں کا اجرا ء 1974کے مذہبی مقامات کے دوروں کے بارے میں پاک بھارت پروٹوکول کے فریم ورک کے تحت کیا گیا ہے۔ بھارت سے ہر سال سکھ یاتریوں کی ایک بڑی تعداد مختلف مذہبی تہواروں میں شرکت کے لیے پاکستان آتی ہے۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button