مقبوضہ جموں و کشمیر
مقبوضہ کشمیر:جعلی مقابلے میں نوجوانوں کی شہادت کے بعد انٹرنیٹ سروس معطل
سرینگر 25 نومبر (کے ایم ایس)
غیر قانونی طور پربھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں بھارتی قابض انتظامیہ نے سرینگر کے متعدد علاقوں میں موبائل انٹرنیٹ سروس معطل کر دی ہے۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق قابض انتظامیہ نے گزشتہ شب سرینگر میں بھارتی فوجیوں کی ریاستی دہشت گردی کی جاری کارروائیوں کے دوران مزید تین کشمیری نوجوانوں کی شہادت کے بعد شہر کے کئی علاقوں میں موبائل انٹرنیٹ سروس معطل کر دی تھی۔عینی شاہدین کے مطابق بھارتی فوجیوں نے رام باغ میں کشمیری نوجوانوں کو ایک گاڑی سے باہر نکال کر انہیں گولی مار کر شہید کیاتھا۔نوجوانو ں کی شہادت پر علاقے میں زبردست بھارت مخالف مظاہرے کئے گئے ۔ مظاہرین نے بھارت مخالف اور آزادی کے حق میں فلک شگاف نعرے بلند کئے ۔ مظاہرین کا کہنا تھا کہ نوجوان بے گناہ شہری تھے جنہیں بھارتی فوجیوں نے جعلی مقابلے میں شہید کیا۔