مقبوضہ جموں و کشمیر

مقبوضہ کشمیر:غیر کشمیریوں کو ووٹ ڈالنے کی اجازت دینا تباہ کن ہو گا، فاروق عبداللہ

سرینگر05ستمبر(کے ایم ایس)
غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں نیشنل کانفرنس کے صدر فاروق عبداللہ نے کہا ہے کہ غیر کشمیری لوگوں کو مقبوضہ علاقے میں ووٹ ڈالنے کی اجازت دینا تباہ کن ہوگا۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق فاروق عبداللہ شوپیاں کے علاقے چترگام میں پارٹی کے ورکرز کنونشن سے خطاب کر رہے تھے۔ ان کے ہمراہ پارٹی کے نائب صدر عمر عبداللہ، ایڈیشنل جنرل سیکرٹری ڈاکٹر شیخ مصطفی کمال، صوبائی صدر ناصر اسلم وانی اور رکن اسمبلی حسنین مسعودی بھی تھے۔انہوں نے کہا کہ جو طاقتیں نیشنل کانفرنس کے خلاف کھڑی ہیں انہیں جموں و کشمیر کے عوام کی بالکل بھی حمایت حاصل نہیں ہے اورانہیں انتخابات میں کامیابی کیلئے عارضی ووٹرز کومقبوضہ علاقے درآمد کرنا پڑرہا ہے۔ انہوں نے کہاکہ جب کشمیر ی عوام کو اپنا حق رائے دہی استعمال کرنے کا موقع دیا جائے گا تو ان میں سے کوئی بھی چیز بیرونی طاقتوں کی مدد نہیں کرے گی۔انہوں نے کشمیری عوام سے کہاکہ وہ ان طاقتوں کواپنے مذموم عزائم میں کامیاب نہ ہونے دیں۔

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button