مقبوضہ جموں و کشمیر

کشمیری نوجوانوں کو تعلیم سے دور رکھنے کی مودی حکومت کی کوششوں کی مذمت

لندن 23 جون (کے ایم ایس)بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموںوکشمیر میں نوجوانوں کو معیاری تعلیم سے دور رکھنے کی نریندر مودی کی فسطائی بھارتی حکومت کی کوششوں کی دنیا بھر میں مذمت کی جا رہی ہے ۔
برطانوی پارلیمنٹ کی رکن جیس فلپس نے لندن میں وزیراعظم کے دفتر کے باہر کشمیریوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ وہ بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموںوکشمیر میں سکولوں کی زبردستی بندش سے واقف ہیں۔انہوںنے کہا کہ مقبوضہ علاقے کے بچوں کو بھی تعلیم پانے کا پورا پورا حق ہے۔ تحریک کشمیربرطانیہ کے صدر فہیم کیانی نے اس موقع پر کہا کہ کشمیری نوجوانوں کو تعلیم سے دور کرنا نریندر مودی حکومت کا ایک انتہائی اقدام ہے جس کے خلاف بھر پور طریقے سے آواز اٹھانے کی ضرورت ہے۔نریندر مودی کی فسطائی بھارتی حکومت نے مقبوضہ علاقے میں فلاح عام ٹریسٹ کے تحت چلنے والے سکول بند کر دیے ہیں۔ جن میں ساٹھ ہزار سے زائد بچے معیاری تعلیم حاصل کرتے تھے۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button