مقبوضہ جموں و کشمیر

نیشنل کانفرنس جموں وکشمیر کی منفرد شناخت کے تحفظ کیلئے اپنی کوششیں جاری رکھے گی، ترجمان

download (7)سرینگر: بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں وکشمیر میں نیشنل کانفرنس نے کہا ہے کہ وہ مقبوضہ علاقے کی منفرد شناخت کے تحفظ کیلئے اپنی کوششیں جاری رکھے گی۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق نیشنل کانفرنس کے ترجمان تنویر صادق نے سرینگرمیں ایک بیان میں کہا کہ پارٹی کی بنیادی ترجیح کشمیریوں کی مخصوص شاخت ، نوجوانوں کے مستقبل اور اراضی کے حقوق کا تحفظ اور عوام کو بنیادی سہولیات کی فراہمی ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ اگر نیشنل کانفرنس مقبوضہ علاقے میں برسراقتدار آئی تو وہ محنت کش طبقے اور یومیہ اجرت پر کام کرنے والوں کی مشکلات کے ازالے کیلئے کام کرے گی۔تنویر صادق نے کہا کہ جموںوکشمیر میں ہرطرف انتظامی بدنظمی ہے اور نوکر شاہی کی من مانیاں عروج پر ہیں۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button