مقبوضہ جموں و کشمیر
مقبوضہ کشمیر سے تعلق رکھنے والا بھارتی فوجی دلی کے ہسپتال میں چل بسا
نئی دلی25مارچ( کے ایم ایس)
بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں و کشمیر کے ضلع کولگام کے علاقے قاضی گنڈ سے تعلق رکھنے والے بھارتی فوجی اہلکار کی آج آل انڈیا انسٹی ٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز نئی دلی میں موت واقع ہو گئی۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق قاضی گنڈ کے علاقے رزلو کنڈ سے تعلق رکھنے والا فوجی اہلکار وسیم یوسف اڑیسہ میں تعینات تھا ۔سرکاری عہدیدار کے مطابق وسیم اپنی ڈیوٹی کے دوران کسی مرض میں لاحق ہونے کی وجہ سے ہسپتال میں زیر علاج تھا۔