بھارت

بھارتی پیراملٹری فورسز کو 83ہزار اہلکاروں کی کمی کا سامنا

نئی دلی 22فروری (کے ایم ایس)
بھارتی وزارت داخلہ نے سینٹرل آرمڈ پولیس فورسز اور آسام رائفلز کو اپنی فورسز میں اہلکاروں کی کمی کے بارے میں تفصیلات فراہم کرنے کی ہدایت کی ہے ۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق بھارتی پیراملٹری فورسز کو 83ہزار127سے زائد افسروں اور اہلکاروں کی کمی کا سامنا ہے۔بھارتی میڈیا کے مطابق فورسز اہلکاروں کی 83ہزار127خالی آسامیوں میں سے سینٹرل ریزرو پولیس فورس کو29ہزار283، بارڈر سیکیورٹی فورس کو 19ہزار 987اور سینٹرل انڈسٹریل سیکورٹی فورس کو 19ہزار 475اہلکاروں کی کمی کا سامنا ہے ۔ بھارتی وزارت داخلہ نے سینٹرل آرمڈ پولیس فورسز اور آسام رائفلز کے تمام ڈائریکٹر جنرلز سے کہا ہے کہ وہ اپنی فورسز میں اہلکاروں کی کمی کے بارے میں تفصیلات فراہم کریں اور انہیں ان خالی آسامیوں کو پرُکرنے کے لیے کیے گئے اقدامات کی تفصیلات بھی دینے کی ہدایت کی گئی ہے۔وزارت نے پہلے ہی اس سلسلے میں سی آر پی ایف، بی ایس ایف، سی آئی ایس ایف، انڈو تبتین بارڈر پولیس، ساشاستر سیما بل اور آسام رائفلز کے ڈی جی کو ایک خط بھیجا ہے۔رواں ماہ کے آغاز میں بھارت کے وزیر مملکت برائے داخلہ نتیانند رائے نے راجیہ سبھا کو بتایا تھاکہ فورسز میں خالی آسامیوں کو پر کرنے کے لیے اقدامات کئے جارہے ہیں ۔ انہوں نے ایوان بالا کو بتایا کہ حکومت 2023 میں اس عمل کو مکمل کرنے کا ارادہ رکھتی ہے۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button