بھارت

تریپورہ : مسلم شخص کا حراستی قتل، ہائی کورٹ نے 10 لاکھ روپے ہرجانے کا حکم دیدیا

اگرتلہ 24 جون (کے ایم ایس)بھارتی ریاست تریپورہ کی ہائیکورٹ نے ریاستی حکومت کو ہدایت دی ہے کہ و جمال حسین کے اہل خانہ کو 10 لاکھ روپے کا معاوضہ ادا کرے جن کی موت پولیس لاک اپ میں تشدد کے باعث ہوئی تھی۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق عدالت نے حکم دیا کہ متوفی کی بیوہ، بچوں اور ماں معاوضے کی رقم کے مساوی حصہ کے حقدار ہوں گے۔
27 سالہ جمال حسین دبئی میں کلینر کے طور پر خدمات انجام دے رہا تھا اور وہ ستمبر 2021 میں اپنی ماں، بیوی اور بچوں پر مشتمل اپنے اہلخانہ کے ساتھ چھٹیاں گزارنے کے لیے گھر آیا تھا۔حسین کو 22 ستمبر 2021 کو دبئی واپس جاناتھا تاہم 14 ستمبر کو تقریباً ساڑنے گیارہ بجے پولیس کی ایک ٹیم انکے گھر آئی اسے پکڑ کر مارنا شروع کر دیا ۔ بعد ازاں جمال کوتھانے لے جایا گیا۔ اگلے روز گھر والوں کو اطلاع ملی کہ حسین کی موت لاک اپ میں ہوئی ہے ۔ جمال کے اہلخانہ نے پچاس لاکھ روپے کے معاوضے اور ان کی موت کے ذمہ دار افراد کے خلاف مناسب کارروائی کے لیے عدالت میں عرضداشت دائر کر دی تھی۔

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button