بھارت
خطے میں بھارتی فوج کے توسیع پسندانہ عزائم جاری
نئی دہلی : بھارتی فو ج نے خطے میں اپنے توسیع پسندانہ عزائم کو جاری رکھتے ہوئے ملک کے مختلف آبی اور دریائی علاقوں میں کارروائیوں کے لیے آٹھ” لینڈنگ اٹیک کرافٹ” حاصل کرنے کا عمل شروع کر دیا ہے۔
بھارتی فوجی حکام نے بتایاکہ فوج چاہتی ہے کہ وہ جیٹی کا استعمال کیے بغیر آبی ذخائر کے اندر اور باہر آنے کے قابل ہو۔ انہوں نے کہا کہ فوج چھ تیز گشتی کشتیاں خریدنے کے منصوبے پر بھی کام کررہی ہے۔
دریں اثناء بھارتی فوج چانکیا ڈیفنس ڈائیلاگ کے نام سے ایک مذاکراتی عمل شروع کرنے کی منصوبہ بندی کر رہی ہے۔بھارتی میڈیا نے ذرائع کے حوالے سے بتایا کہ ڈائیلاگ کا پہلا ایڈیشن نومبر کے پہلے یا دوسرے ہفتے میں شیڈول ہے۔حکام نے بتایا کہ آسٹریلیا، فرانس، جاپان اور امریکہ سمیت مختلف ممالک سے تعلق رکھنے والے دفاعی اور سٹریٹجک ماہرین مذاکرات میں شرکت کریں گے۔