مقبوضہ جموں و کشمیر

جموں سے نامعلوم شخص کی لاش برآمد

 

جموں09اپریل(کے ایم ایس) غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میںجموں سے ایک نامعلوم شخص کی لاش پراسرار حالت میں برآمد ہوئی ہے۔
پولیس کے ایک ترجمان نے بتایا کہ 7اپریل 2023کو ایک اطلاع موصول ہوئی کہ ایک نامعلوم شخص جس کی عمر تقریبا 45سے 50سال ہے، جموں کے علاقے ہری مارکیٹ کے، کلیتھ محلہ پارک میں پراسرار حالات میں پڑا ہے۔ جس کے بعد اس شخص کو گورنمنٹ میڈیکل کالج جموں منتقل کیا گیا جہاں پہنچنے پر ڈاکٹروں نے اسے مردہ قرار دیا۔انہوں نے کہا کہ لاش کو پوسٹ مارٹم اور شناخت کے لیے مردہ خانے منتقل کر دیا گیا ہے۔ پولیس نے موت کی وجہ معلوم کرنے کے لیے تفتیش شروع کردی ہے۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button