مقبوضہ جموں و کشمیر

بھارت مقبوضہ جموں و کشمیر میں انسانیت کے خلاف سنگین جرائم کررہا ہے، نعیم خان

C50F42DD-005C-4AA0-9704-DD79706A555F1674571091-0سرینگر: بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں وکشمیر میں کل جماعتی حریت کانفرنس کے غیر قانونی طور پر نظر بند سینئر رہنما نعیم احمد خان نے کہا ہے کہ بھارت مقبوضہ جموں و کشمیر میں انسانیت کے خلاف سنگین جرائم کا مرتکب ہو رہا ہے۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق نعیم احمد خان نے آج رواداری کے عالمی دن کے موقع پر نئی دہلی کی بدنام زمانہ تہاڑ جیل سے اپنے ایک پیغام میں کہا کہ مودی دور حکومت میں بھارت میں مذہبی رواداری اور فرقہ وارانہ ہم آہنگی کی صورتحال انتہائی خراب ہو چکی ہے اور اقلیتیں خاص طور پر مسلمان ہندو انتہا پسندوں کے غیض و غضب کا بڑے پیمانے پر شکار ہیں۔انہوںنے کہاکہ بی جے پی حکومت مقبوضہ جموںوکشمیر میں مسلمانوں کی نسل کشی کر رہی ہے اور علاقے میں مسلمانوں کی اکثریت کو اکثریت کو اقلیت میں بدلنے کے مذموم منصوبے پر عمل پیرا ہے۔
نعیم احمد خان نے کہا کہ کشمیری مسلمانوں کے سیاسی ، جمہوری اور مذہبی سمیت تمام بنیادی حقوق سلب کرلیے گئے ہیں، حق پر مبنی تحریک آزادی سے وابستگی کی پاداش میں انکی جائیدادیں ضبط کی جا رہی ہیں اور بھارت نے انکے خلاف ایک باقاعدہ جنگ چھیڑ رکھی ہے۔
نعیم احمد خان نے کہا کہ بھارتیہ جنتا پارٹی کی مسلمانوں کے خلاف جارحانہ کارروائیاں دنیا کیلئے چشم کشا ہیں ۔ انہوں نے عالمی برادری پر زور دیا کہ وہ بھارت کی طرف سے مقبوضہ جموںوکشمیر میں جاری انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں کا نوٹس لے اور تنازعہ کشمیر کے حل کیلئے بھارتی حکومت پر دباﺅ ڈالے۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button