بھارت

دہلی میں بھارتی فورسز اہلکار کی خودکشی،اڑیسہ میں بی ایس ایف افسر کی خودکشی کی کوشش

نئی دہلی11جنوری(کے ایم ایس) بھارتی سینٹرل انڈسٹریل سیکیورٹی فورس(سی آئی ایس ایف) کے ایک اہلکارنے نئی دہلی کے اندراگاندھی بین الاقوامی ہوائی اڈے پر خودکشی کرلی ہے۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق سی آئی ایس ایف کے اہلکارجتیندر کمار نے اندرا گاندھی انٹرنیشنل ایئرپورٹ کے ٹرمینل 3پر باتھ روم کے اندر اپنے 9ایم ایم پستول سے خود کو گولی مار کر اپنی زندگی کا خاتمہ کر دیا۔
دریں اثناء بھارتی ریاست اڑیسہ کے علاقے ملکانگیری میں واقع ایک کیمپ میں ایک کمانڈنگ افسر کو خودکشی سے روکنے کے دوران بھارتی بارڈر سیکورٹی فورس کا ایک اہلکار گولی لگنے سے زخمی ہوگیا۔ خود کو گولی مارنے کی کوشش کرنے پر ایک سکیورٹی اہلکارنے رائفل پکڑ کر افسر کو بچا لیا۔ بی ایس ایف کے ایک ترجمان نے بتایا کہ گولی کیمپ میں قریب ہی کام کرنے والے بی ایس ایف کے ایک اہلکار کو لگی۔انہوں نے کہاکہ اپنے سروس ہتھیار سے اپنی زندگی کا خاتمہ کرنے کی کوشش کرنے والا افسرسیکنڈ ان کمانڈ کا درجہ رکھتا ہے

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button