بھارت

بھارت میں کورونا وائرس کے 1.41 لاکھ نئے کیسز رپورٹ، 285 اموات

 

نئی دہلی 09 جنوری (کے ایم ایس)بھارت میں ایک بارپھر کوروناوائرس تیزی سے پھیل رہا ہے اورصرف ایک دن میں کورونا وائرس کے1,41,986 نئے کیسز سامنے آئے ہیں جس سے کورونا مریضوں کی مجموعی تعداد بڑھ کر3کروڑ53لاکھ68ہزار 372 ہو گئی ہے ۔

کشمیرمیڈیا سروس کے مطابق بھارتی وزارت صحت نے بتایا کہ اب تک 27 ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں میں اومیکروں ویرینٹ کے 3,071 کیس رپورٹ ہوئے ہیں۔ مہاراشٹر امیں سب سے زیادہ 876 اومیکرون کیسزرپورٹ ہوئے ہیں۔ اس کے بعد دہلی میں 513، کرناٹک میں 333، راجستھان میں291، کیرالہ میں 284 اور گجرات میں اومیکرون کے 204 کیس سامنے آئے ہیں۔ بھارت میں وبا سے 285 تازہ اموات کے ساتھ مرنے والوں کی مجموعی تعداد 4,83,463 تک پہنچ گئی ہے۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button