بھارت
بھارتی فورسز نے چھتیس گڑھ میں 2 نکسلیوں کو مار ڈالا
نئی دہلی ،25 اگست (کے ایم ایس)
بھارتی ریاست چھتیس گڑھ میں سینٹرل ریزرو پولیس فورس (سی آر پی ایف) اور پولیس اہلکاروں نے ایک مشترکہ کارروائی میں علیحدگی پسند دو نکسلیوں کو ہلاک کر دیاہے۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق بھارتی سی آر پی ایف اور اسکی کمانڈو بٹالین اور پولیس نے یاست کے ضلع سکما کے علاقوں گومپاڈ اور کنہائی گوڑا میں نکسلیوں کو ہلاک کیا۔ پولیس عہدیداروں نے دو نکسلیوں کی گرفتاری کا بھی دعویٰ کیا ہے جن کی شناخت پانڈو عرف منگو مدوی اور حرا عرف کورما سودی کے طور پر ہوئی ہے۔