بھارت

بھارت کا ایٹمی صلاحیت کے حامل بیلسٹک میزائل کا کامیاب تجربہ

نئی دلی07جون (کے ایم ایس)
بھارت نے اپنا جنگی جنون اور خطے میں بالادستی کے عزائم جاری رکھتے ہوئے ایٹمی صلاحیت کے حامل طویل فاصلے تک مار کرنے والے بیلسٹک میزائل اگنی 4کا تجربہ کیا ہے۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق بھارتی وزارت دفاع نے ایک بیان میں کہاہے کہ بیلسٹک میزائل اگنی 4 کا تجربہ گزشتہ شام اے پی جے عبدالکلام جزیرے، اڑیسہ سے کیا گیاجو 4ہزار کلو میٹر تک اپنے ہدف کو نشانہ بنانے کی صلاحیت رکھتا ہے۔وزارت کے مطابق میزائل ٹیسٹ سٹریٹجک فورسز کمانڈ کے قواعد و ضوابط کے تحت کئے جانے والے معمول کے یوزر ٹریننگ لانچ کا حصہ تھا اور ٹیسٹ لانچ میں تمام آپریشنل پیرامیٹرز کو مدنظر رکھا گیا۔واضح رہے کہ اپریل کے آخر میں بھی بھارت نے براہموس سپرسونک کروز میزائل کے اینٹی شپ ورژن کاتجربہ کیا تھا۔

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button