پاکستان

پاکستان ایران کی طرف سے کشمیری عوام کی منصفانہ جدوجہد کی غیر متزلزل حمایت کا شکر گزار ہے، وزیر دفاع

اسلام آباد29جون(کے ایم ایس)
وزیر دفاع خواجہ محمد آصف نے کہا ہے کہ پاکستان کشمیری عوام کی منصفانہ جدوجہد آزادی کیلئے ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای کی بھرپور اور غیر متزلزل حمایت کا شکر گزار ہے۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق وزیر دفاع نے ان خیالات کا اظہار ایران کے سفیر سید محمد علی حسینی سے اسلام آباد میں ملاقات میں کیا ۔ترجمان وزارت دفاع کے مطابق ملاقات میں وزیر دفاع نے صدیوں پرانی مذہبی اور ثقافتی وابستگیوں سے پروان چڑھنے والے دوستانہ اور برادرانہ تعلقات کی تعریف کی۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کشمیری عوام کی منصفانہ جدوجہد کیلئے سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای کی بھرپور اور غیر متزلزل حمایت کا شکر گزار ہے۔اس موقع پرایران کے سفیر سید محمد علی حسینی نے پاکستان کی دفاعی صلاحیتوں کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ دونوں ممالک کے درمیان دفاع اور توانائی کے شعبے میں وسیع تعاون کے امکانات موجود ہیں ۔ طرفین نے مشترکہ مفاد کے مختلف شعبوں بشمول سلامتی ، انسداد دہشت گردی اور علاقائی اقتصادی روابط میں تعاون کے عزم کا اظہار کیا ۔

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button