پاکستان

پاکستان کی طرف سے کشمیریوں کے حق خودرادیت کی غیر متزلزل سفارتی حمایت کا اعادہ

Ishaq Dar

بنجول :پاکستان نے کشمیری عوام کے حق خودارادیت کی غیر متزلزل سفارتی حمایت جاری رکھنے کا اعادہ کیا ہے ۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ محمد اسحاق ڈار نے گیمبیا کے شہر بنجول میں اسلامی تعاون تنظیم کے وزرائے خارجہ کونسل کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ کشمیری عوام کے حق خودارادیت کے لیے پاکستان کی غیر متزلزل سفارتی حمایت کا اعادہ کیا۔ انہوں نے بھارت کے غیر قانونی طور پرزیرقبضہ جموں و کشمیرمیں نہتے کشمیریوں کے ماورائے عدالت قتل اور میڈیا بلیک آئوٹ سمیت ظالمانہ اقدامات کی شدید مذمت کی ۔ انہوں نے فلسطینی عوام کے ناقابل تنسیخ حق خود ارادیت کے لیے پاکستان کی مکمل حمایت کا اعادہ کیا۔انہوں نے مظلوم فلسطینیوں پر اسرائیل کی طرف سے طاقت کے اندھا دھند استعمال اور غزہ کے غیر انسانی محاصرے کے فوری خاتمے پرزوردیا۔ انہوں نے فلسطینیوں کے خلاف اسرائیلی جارحیت رکوانے کیلئے او آئی سی کی وزارتی کمیٹی کو دوبارہ فعال بنانے کا مطالبہ کیا۔ اسحاق ڈار نے تنازعے کے دو ریاستی حل کے لیے ایک جامع، شفاف، اور ناقابل واپسی امن عمل کے جلد از جلد دوبارہ آغاز پربھی زوردیا ۔اسحاق ڈار نے کہاکہ موجودہ بحران کا واحد اورمستقل حل ایک محفوظ، قابل عمل، متصل اور خودمختار فلسطینی ریاست کے قیام میں مضمر ہے۔جو1967 سے پہلے والی سرحدوں پر مبنی ہو اور جس کا دارلحکومت القدس الشریف ہو۔نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے بڑھتے ہوئے اسلامو فوبیا کی روک تھام کیلئے او آئی سی کے مشترکہ اقدام کی ضرورت پر زور دیا۔ انہوں نے گستاخانہ، اسلام مخالف اور اسلام فوبک مواد کی روک تھام کیلئے ضابطے کی پالیسیوں کے اطلاق کو ہم آہنگ کرنے پر زوردیا۔

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button