پاکستان

کشمیری آزادی پسند کارکن نذیر احمد راولپنڈی میں انتقال کر گئے

Nazir Ahmed Kashmiri Muhajir died in Rawalpind on 29-02-24راولپنڈی:
غیرقانونی طورپربھارت کے زیر قبضہ جموں وکشمیرکے ضلع گاندربل سے تعلق رکھنے والے تحریک آزادی کشمیر کے ایک کارکن نذیر احمد آج ڈھوک پراچہ راولپنڈی میں انتقال کرگئے۔
کشمیرمیڈیا سروس کے مطابق نذیر احمدجو ممتاز کشمیری شاعر مشتاق کشمیری کے داماد تھے کا حرکت قلب بندہونے کی وجہ سے انتقال ہوا ۔ مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم سے تنگ آکر انہوں نے نوے کی دہائی میں مجبور اپاکستان ہجرت کی تھی اور وہ راولپنڈی میں مقیم تھے ۔ مرحوم کے پسماندگان میں بیوہ اور ایک بیٹاشامل ہے ۔ ان کی نماز جنازہ آج نماز عشا کے بعدکھنہ اسلام آباد میں ادا کی جائیگی۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button