پاکستان

آزادی کشمیریوں کا بنیادی حق ہے، جموں وکشمیر پر بھارت کے بلاجواز تسلط کا خاتمہ ہمارا مشن ہے، عطا اللہ تارڑ

atta_tararاسلام آباد:
وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطا اللہ تارڑ نے کہا ہے کہ جموں و کشمیر پر بھارت کے غیر قانونی تسلط کا کوئی جواز نہیں۔آزادی کشمیریوں کا بنیادی حق ہے، ہم اس حق کے ساتھ کھڑے ہیں اور بلا جواز بھارتی تسلط کا خاتمہ ہمارا مشن ہے۔ انہوںنے شمیری عوام کی اخلاقی، سیاسی اور سفارتی حمایت جاری رکھنے کے حکومت پاکستان کے عزم کا ااعادہ کیا۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق عطااللہ تارڑ نے وفاقی وزیر امور کشمیر و سیفران انجینئر امیر مقام کے ہمراہ یوم استحصال کشمیر کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ بھارت نے 5 اگست 2019 کے غیر قانونی اقدامات کے تحت مقبوضہ جموں و کشمیر کی خصوصی حیثیت منسوخ کی تھی اور کشمیری عوام پر ظلم و ستم میں مزیداضافہ کیاتھا۔ انہوں نے کہا کہ بھارت مقبوضہ کشمیر میں بنیادی انسانی حقوق کی بھی مسلسل خلاف ورزیاں جاری رکھے ہوئے ہے ۔ حکومت پاکستان نے بھارت کے غیر قانونی زیر تسلط جموں و کشمیر میں بھارتی ظلم و ستم کی ہمیشہ مذمت کی ہے ۔انہوںنے کہاکہ وزارت امور کشمیر نے یوم استحصال کشمیر کے حوالے سے خصوصی آگاہی مہم چلائی اور ایک عالیشان پروگرام کا انعقاد کیا جس پر وفاقی وزیر انجینئر امیر مقام کے شکر گزارہیں۔عطااللہ تارڑ نے کہا کہ وزیراعظم شہباز شریف نے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس سے خطاب میں کشمیری عوام کو انکاحق خود ارادیت ، اقوام متحدہ کی سکیورٹی کونسل کی قراردادوں پر عمل درآمد یقینی بنانے اور جموں و کشمیر پر غیر قانونی بھارتی تسلط کے خاتمے کا مطالبہ کیاتھا۔ انہوں نے کہا کہ ہمارا مطالبہ ہے کہ بھارت کے غیر قانونی زیر تسلط جموں کشمیر میں بنیادی انسانی حقوق کی بحالی سمیت جموں و کشمیر کی خصوصی حیثیت بحال ہونی چاہیے اور اقوام متحدہ کی متعلقہ قراردادوں کے مطابق مظلوم کشمیریوں کو انکاحق خودارادیت ملنا چاہیے۔ وزیراطلاعات نے کہا کہ کشمیری عوام کی دہائیوں پر محیط قربانیوں کی داستان ہے جس میں جوانوں، بزرگوں، خواتین اور بچوں نے قربانیاں دی ہیں، آج بھی وہ نعرہ لگاتے ہیں کہ ہم پاکستانی ہیں اور پاکستان ہمارا ہے۔انہوں نے کہا کہ آزادی بنیادی حق ہے، ہم اس حق کے ساتھ کھڑے ہیں اور بلا جواز بھارتی تسلط کا خاتمہ ہمارا مشن ہے، اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق کشمیری عوام کو حق خود ارادیت ملنا چاہئے، اس کے لئے ہم ہر سطح پر اپنی جدوجہد جاری رکھیں گے۔ اس موقع پر بھارت کے غیر قانونی زیر تسلط جموں و کشمیر میں بھارتی مظالم پر تیار کی گئی ایک دستاویزی فلم بھی دکھائی گئی۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button