مقبوضہ جموں و کشمیر

ایوان صنعت وتجارت جموں کابدھ کو ایک روزہ ہڑتال کا اعلان

 

جموں19 ستمبر (کے ایم ایس) غیر قانونی طور پربھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیرمیں ایوان صنعت وتجارت جموں نے حکام کی طرف سے ان کے ساتھ امتیازی سلوک کے خلاف احتجاج کے لئے بدھ (22 ستمبر) کو ایک روزہ ہڑتال کا اعلان کیاہے۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق ایوان صنعت وتجارت جموں کے صدر ارون گپتانے ہڑتال کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ حکام کی بے سمت پالیسیوں کے خلاف ہڑتال سے انہیں جاگ جانا چاہئے اور جموں کے ساتھ امتیازی سلوک کوختم کرنے کے لئے فوری طور پر اقدامات کرنے چاہئے۔ ارون گپتا نے مختلف ٹریڈ یونینوں کے رہنماﺅں کے ہمراہ صحافیوں سے گفتگوکرتے ہوئے کہاکہ ہمیں یقین ہے کہ جموں خطے میں تجارت کو جان بوجھ کر خراب کیاجارہاہے کیونکہ پالیسی فیصلے بند کمروں میں اور فریقین کو اعتماد میں لئے بغیر کئے جارہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ بے سمت پالیسیوں سے خاص طور پر جموں خطے میں کاروباری برادری متاثر ہوئی ہے۔انہوں نے کہا کہ ایوان نے متعلقہ حکام کو جموں کے تاجروں کو درپیش مسائل سے باربار سے آگاہ کیا لیکن انہوں نے کوئی کارروائی نہیں کی۔ رواں سال روایتی دربار منتقلی نہ ہونے پر گپتا نے کہا کہ ہر ششماہی کے بعد دفاتر کی منتقلی کے ماضی کے عمل کو ختم کرنے کے حکام کے یکطرفہ فیصلے سے دونوں خطوں اور ان کے عوام کے درمیان نہ صرف روایتی بندھن پر منفی اثرات مرتب ہونگے بلکہ اس سے کاروباری برادری بھی متاثر ہوگی۔ انہوں نے کہاکہ دربار کے ساتھ کشمیر اور جموں سے ہزاروں خاندان بھی موسم سرما اور موسم گرما سرینگر اور جموں میں گزانے کے لئے منتقل ہوتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اس سے جموں کے ساتھ ساتھ کشمیرخطے کے تاجروں پر بھی منفی اثرات پڑیں گے۔ گپتا نے جموں میں ریلائنز جیسی بڑی کمپنیوں کے ریٹیل اسٹورز کھولنے کی تجویز پر بھی تحفظات کا اظہار کیا۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button