مقبوضہ جموں و کشمیر

کشمیری عوام کو شدید مشکلات اور چیلنجوں کا سامنا ہے ، جن کی ماضی میں مثال نہیں ملتی :فاروق عبداللہ

جموں یکم جولائی(کے ایم ایس)
غیر قانونی طورپر بھارت کے زیر قبضہ جموں وکشمیر میں نیشنل کانفرنس کے سرپرست اعلیٰ ڈاکٹر فاروق عبداللہ نے کہا ہے کہ مودی حکومت کی طرف سے اگست2019میں جموں وکشمیر کی خصوصی حیثیت کی منسوخی کے بعد سے کشمیری عوام کوشدید مصائب ، مشکلات اور چیلنجوں کا سامنا ہے ، جن کی مثال ماضی میں نہیں ملتی۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق ڈاکٹر فاروق عبداللہ نے جموں میں مختلف عوامی وفود کیساتھ گفتگوکرتے ہوئے کہا کہ مقبوضہ کشمیر کی موجودہ سنگین صورتحال کے پیش نظر تمام مقامی سیاست دانوں کوذاتی مفادات اور سیاسی نظریات سے بالا تر ہو کر مظلوم اور محکوم کشمیری قوم کو موجودہ دلدل سے نکالنے کیلئے کوششیں کرنی چاہیں۔  انہوں نے کہاکہ کشمیری عوام کے حقوق کی بحالی کیلئے مشترکہ طورپرآئینی، جمہوری اور سیاسی جدوجہد وقت کی اہم ضرورت ہے۔فاروق عبداللہ نے کہاکہ کشمیری عوام کے مفادات کا دفاع کرنا اور چھینے گئے ان کے آئینی اور جمہوری حقوق کی بحالی نیشنل کانفرنس کا بنیادی ایجنڈا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ نیشنل کانفرنس اپنے ا س ایجنڈا پر چٹان کی طرح قائم ہے۔انہوں نے کہاکہ انکی جماعت کشمیری عوام کے حقوق سلب کرنے میں ملوث اور عوام کو مذہبی، علاقائی اور لسانی بنیاوں پر تقسیم کرنے والے عناصر کو بے نقاب کرے گی ۔ فاروق عبداللہ نے کہا کہ بھارت کو مقبوضہ علاقے میں امن و امان کی صورتحال میں بہتری کیلئے کشمیری عوام کے آئینی اور جمہوری حقوق بحال کرنے ہوں گے اور اس عمل میں تاخیر سے حالات مزید پیچیدہ ہوتے جائیں گے۔انہوں نے کشمیری عوام سے اپیل کی کہ وہ اپنی صفوں میں اتحاد و اتفاق قائم رکھیں کیونکہ اسی میں ہماری کامیابی کا راز مضمر ہے۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button