مقبوضہ جموں و کشمیر

بھارت کا 56 فوجی ٹرانسپورٹ طیارے خریدنے کے لیے ایئربس کے ساتھ معاہدہ

 

c-295-airbus-1نئی دہلی 25 ستمبر (کے ایم ایس) بھارتی وزارت دفاع نے 21 ہزار کروڑ روپے کی لاگت سے 56 فوجی ٹرانسپورٹ طیارے 295MW C- خریدنے کے لیے یورپی کمپنی ایئربس کے ساتھ معاہدہ کرلیا ہے۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق 295MW C- طیارہ 5سے10 ٹن وزن اٹھانے کی صلاحیت کاجدیدٹیکنالوجی سے لیس ایک ٹرانسپورٹ طیارہ ہے جو بھارتی فضائیہ کے پرانے طیاروں کی جگہ لے گا۔ طیارے میں فوری کارروائی اور فوجیوں اور کارگو کے پیرا ڈراپنگ کے لیے پچھلی طرف ہنگامی دروازہ ہے۔ معاہدے پر دستخط کے 48 ماہ کے اندر اندراسپین کی ایئر بس کمپنی 16 طیارے تیار حالت میں فراہم کرے گی۔ باقی 40 طیارے اگلے 10 سال میں ایئربس اور ٹاٹاکے اشتراک سے بھارت میں تیارکئے جائیں گے ۔ یہ اپنی نوعیت کا پہلا منصوبہ ہے جس میں ایک نجی کمپنی بھارت میں فوجی طیارے تیار کرے گی۔ تمام 56 طیاروں میں مقامی الیکٹرانک جنگی سازوسامان نصب کیا جائے گا۔ طیارے کے پرزے بھارت میں تیار کئے جائیں گے۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button