مقبوضہ جموں و کشمیر

مقبوضہ کشمیر : سیاسی جماعتوں نے حلقہ بندی کمیشن کی سفارشات کومسترد کردیا

سرینگر 20 دسمبر (کے ایم ایس)
غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں سیاسی جماعتوں بشمول پیپلز ڈیموکریٹک پارٹی اور نیشنل کانفرنس نے بھارت کی طرف سے تشکیل شدہ نام نہاد حلقہ بندی کمیشن کی طرف سے ہندو اکثریتی خطے جموں کے لیے 6 اور مسلم اکثریتی وادی کشمیر کے لیے صرف ایک اضافی اسمبلی نشست کی سفارش کو مسترد کرد یا ہے ۔
کشمیر میڈیاسروس کے مطابق پیپلز ڈیموکریٹک پارٹی کی صدر محبوبہ مفتی نے ایک ٹویٹ میں کہا کہ کمیشن کے بارے میں ان کے خدشات درست نکلے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ کمیشن صرف بی جے پی کو سیاسی فائدہ پہنچانے کے لیے بنایا گیا ہے۔ نیشنل کانفرنس کے نائب صدر عمر عبداللہ نے سفارشات کو ناقابل قبول قرار دیتے ہوئے کہا کہ سیٹوں کی تقسیم 2011 کی مردم شماری کے اعداد و شمار کے بالکل برعکس ہے۔اپنی پارٹی کے سربراہ الطاف بخاری نے بھی حلقہ بندی کمیشن کی سفارشات کو مسترد کرتے ہوئے کہاکہ کمیشن کی سفارشات کشمیریوں کیلئے قابل قبول نہیں۔

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button