مقبوضہ جموں و کشمیر

بھارتی حکام نے کشمیری فوٹو جرنلسٹ ثناءارشاد کو بیرون ملک سفر سے روک دیا

images (3)نئی دہلی 02 جولائی (کے ایم ایس) کشمیری صحافی ثنا ارشاد متونے کہا ہے کہ بھارتی حکام نے انہیں پیرس میںہونے والی فوٹو گرامی کی ایک تقریب میںشرکت کی اجازت دینے سے انکار کر دیا۔ ثنا ارشاد کو حال ہی میں پلٹزر پرائز Pulitzer Prize ایوارڈ دیا گیا تھا۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق ثناءارشاد متونے ایک ٹویٹ میں کہا”مجھے ایک کتاب کی تقریب رونمائی اور فوٹو گرافی کی نمائش میں شرکت کیلئے آج نئی دلی سے پیرس کیلئے روانہ ہونا تھا لیکن فرانسیسی ویزا اور دیگر سفری دستاویزات پاس ہونے کے باوجود مجھے ہوائی اڈے کے امیگریشن ڈیسک پر روک دیا گیا ۔صحافی نے مزید کہا کہ مجھے کوئی وجہ نہیں بتائی گئی اور صرف اتنا کہا گیا کہ میں بین الاقوامی سفر نہیں کرسکتی ۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button