مقبوضہ جموں و کشمیر

بی جے پی خصوصی حیثیت کی بحالی کے حوالے سے قراردارپر بھارتی عوام کو گمراہ کر رہی ہے، کانگریس

جموں:
کانگریس نے کہا ہے کہ بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) جموں و کشمیر کی خصوصی حیثیت کی بحالی سے متعلق حال ہی میں علاقے کی اسمبلی میں منظور ہونے والی قرارداد پر بھارتی عوام کو گمراہ کر رہی ہے۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق کانگریس کی مقبوضہ جموںوکشمیر شاخ کے نائب صدر رویندر شرمانے ایک بیان میں کہا کہ بی جے پی جذباتی مسائل پر لوگوں کو بے وقوف بنانے کے لیے کسی بھی حد تک جا سکتی ہے، جے پی کی اعلیٰ قیادت مہاراشٹرا اور جھارکھنڈ کے انتخابات کے پیش نظر بھارتیوں کو کانگریس کے حوالے سے گمراہ کرنے کی کوشش کر رہی ہے اور اسمبلی میںپاس کی گئی قرارداد پرشور مچا رہی ہے۔انہوںنے کہا کہ قرارداد میں خصوصی حیثیت کی بحالی کا مطالبہ کیا گیا جس کا مطلب ہے ریاست کا مکمل درجہ اور اراضی حقوق، ملازمتوں، قدرتی وسائل اور جموں و کشمیر کی ثقافتی شناخت کے لیے آئینی ضمانتیں لیکن بی جے پی غلط تاثر پیدا کرنے کی کوشش کر رہی ہے۔
شرما نے مزیدکہا کہ خصوصی درجے کی منسوخی کے بعد گزشتہ پانچ سالوں میں ہمیں بہت نقصان اٹھانا پڑا ہے کیونکہ ہماری زمینیں، ملازمتیں اور وسائل بہت تیزی سے باہر کے لوگوں کے ہاتھوں میں جا رہے ہیں اور ہماری آنے والی نسلیں اس کا خمیازہ بھگتیں گی۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button