مقبوضہ جموں و کشمیر

بی جے پی حکومت کشمیریوں کے بنیادی حقوق بری طرح پامال کر رہی ہے، محبوبہ مفتی

mehmboba-mufti-10-300x169جموں: بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں وکشمیر میں پیپلز ڈیموکریٹک پارٹی کی سربراہ محبوبہ مفتی نے کہا ہے کہ ہندو قوم پرست تنظیم بھارتیہ جنتا پارٹی ( بی جے پی ) کی بھارتی حکومت نے مقبوضہ علاقے کو ایک بڑی جیل میں تبدیل کر رکھا ہے اور وہ کشمیریوں کے بنیادی حقوق بری طرح پامال کر رہی ہے۔
کشمیر میڈیاسروس کے مطابق محبوبہ مفتی نے جموں خطے کے ضلع راجوری میں ایک عوامی اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بی جے پی حکومت کشمیریوں کے وسائل پر قبضہ جمائے بیٹھی ہے اور بجلی کے منصوبے ، نیلم کی کانیں اور لیتھیم کے ذخائر غیر کشمیریوں کو دیکر علاقے کے لوگوں کے بنیادی حقوق پر ڈاکہ ڈال رہی ہے۔
انہوں نے کہا کہ بھارتی حکومت نے مقبوضہ جموں وکشمیر کو جیل میں تبدیل کر کےعلاقے میں اظہار رائے کی آزادی کا حق مکمل طور پر سلب کر لیا ہے۔محبوبہ مفتی نے کہا کہ بی جے پی نے جموںوکشمیر کی شناخت چھین لی ہے اور یہاں کے لوگوں کو دیوار کیساتھ لگا دیا ہے۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button