مقبوضہ جموں و کشمیر

بی جے پی محض کھوکھلے بیانات اور جھوٹے پروپیگنڈے کی جماعت ہے: ہرش دیو

جموں 03جولائی)کے ایم ایس)غیر قانونی طورپر بھارت کے زیر قبضہ جموں وکشمیر میں سابق وزیر اور عام آدمی پارٹی کے سینئر رہنما ہرش دیو سنگھ نے افسوس کا اظہار کیا ہے کہ بھارتیہ جنتا پارٹی محض کھوکھلے بیانات اور جھوٹے پروپیگنڈے کا سہارا لے رہی ہے کیونکہ جب سے وہ اقتدار میں آئی ہے، وہ جموں و کشمیر کے عوام سے کئے گئے وعدے پورے کرنے میں بری طرح ناکام رہی ہے۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق ہرش دیو سنگھ نے جموں خطے کے حلقہ چنانی کے دو روزہ دورے کے دوران گھنٹوال، کلوری، چمبہ اور پچھوت میں عوامی جلسوں سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بی جے پی”جملوں” کی جماعت ثابت ہوئی ہے اور اس کے وعدوں اور کارکردگی میں مکمل طورپرعدم مطابقت پائی جاتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ بی جے پی کی قیادت نے گزشتہ آٹھ سال میں ہونے والے تمام انتخابات کے دوران معصوم ووٹروں کا فائدہ اٹھایا اورکوئی کارکردگی نہیں دکھائی۔انہوں نے عوام سے بی جے پی کی فریب کاری کے پیچھے اس کے اصلی چہرے کو پہچاننے کی اپیل کرتے ہوئے کہا کہ وہ اپنے سیاسی عزائم کی تکمیل کے لئے ہر الیکشن کے دوران صرف اپنی ماضی کی ناکامیوں کو چھپانے اور غریب ،مسکین اور محروم عوام میں نئی امیدیں جگانے کے لیے نئے نعرے لگاتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ گزشتہ ضلع ترقیاتی کونسل کے انتخابات کے دوران غریب اورلاچار عوام کی معصومیت کا ایک بار پھر استحصال کیا گیا جب بی جے پی کے کئی لیڈروں نے لوگوں سے بڑے بڑے وعدے کئے۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button