مقبوضہ جموں و کشمیر

اسلام آباد میں شہدائے بیج بہاڑہ کی یاد میں دعائیہ مجلس کا اہتمام


اسلام آباد 22اکتوبر ( کے ایم ایس)
کل جماعتی حریت کانفرنس آزاد کشمیر شاخ کے زیر اہتمام آج اسلام آباد میں سانحہ بیج بہاڑہ 22اکتوبر 1993کے شہدا کو شاندار خراج عقیدت پیش کرنے کے لیے ایک دعائیہ مجلس کا اہتمام کیا گیا۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق 22 اکتوبر 1993 کو بیج بہاڑہ میں بھارتی بارڈر سکیورٹی فورس کے اہلکاروں نے سرینگر میں درگاہ حضرت بل کے فوجی محاصرے کے خلاف احتجاج کرنے والے پر امن مظاہرین پر اندھادھند فائرنگ کر کے 50 سے زیادہ بے گناہ کشمیریوں کو شہید کردیا تھا۔ دعائیہ مجلس کی صدارت کل جماعتی حریت کانفرنس آزاد کشمیر شاخ کے کنوینر محمد فاروق رحمانی نے کی ۔ اس موقع پر جدوجہد آزادی کشمیر کو جموں وکشمیر کی بھارتی تسلط سے مکمل آزادی تک جاری رکھنے کے کشمیریوں کے عزم کا اعادہ کیا گیا۔
ادھر پاسبان حریت جموں وکشمیر کے چیئرمین عزیر احمد غزالی نے مظفر آباد سے جاری ایک بیان میں شہدائے بیج بہاڑہ کو شاندار خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہاہے کہ اس سانحہ میں ملوث بھارتی فوجی اہلکاروں کو 28برس بعد بھی سزانہ ملنا دنیا میں انصاف ، امن اور انسانی حقوق کے بین الاقوامی اور مقامی اداروں کی کارکردگی پر سوالیہ نشان ہے۔ انہوںنے کہاکہ س سانحے کے زخم آج بھی کشمیریوں کے ذہنوں میں تارہ ہیں ۔ عزیر غزالی نے کہاکہ 1989کے بعد سے مقبوضہ علاقے میںبھارتی فوجیوں کے ہاتھوں نہتے کشمیریوں کے قتل عام کے درجنوں واقعات پیش آچکے ہیں ۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button