بیانات

کشمیریوں کا اپنے حقوق کیلئے آواز اٹھانا قابل سزا فعل بن گیا ہے ،محبوبہ

07 جولائی (کے ایم ایس)بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں وکشمیر میں پیپلز ڈیموکریٹک پارٹی کی صدر محبوبہ مفتی نے کہا ہے کہ بھارتیہ جنتاپارٹی کی بھارتی حکومت کی نظر میں کشمیریوں کا اپنے حقوق کیلئے آواز اٹھانا قابل سزا فعل بن گیا ہے۔
محبوبہ مفتی نے ایک ٹوئٹ میں کہا کہ اپنے حقوق کے لیے آواز بلند کرنا کشمیریوں کا سب سے بڑا جرم بن گیا ہے جس پر انہیں قتل ، گرفتاری اور چھاپوں کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔انہوںنے کپواڑہ میں ایک جعلی مقابلے میں ایک کشمیری نوجوان شوکت شیخ کے قتل کا زکر کرتے ہوئے کہا کہ انہیں شوپیاں میں گرفتار کیا گیا تھا اوربعدمیں جعلی مقابلے میں قتل کیا گیا۔ انہوں نے جموں میں ایک مبینہ عسکریت پسند کے ساتھ بی جے پی رہنماﺅں کی تصویروں اور راجستھان کے ادے پور میں درزی کوقتل کرنے والے شخص کا حوالہ دیتے ہوئے نے کہا کہ اگر کسی اپوزیشن رہنما کی گرفتار عسکریت پسند طالب حسین کے ساتھ تصویر سامنے آتی تو اس کے خلاف فوراً مقدمہ بن جاتا ۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button