مقبوضہ جموں و کشمیر

راجوری کی ا موات کے پیچھے ممکنہ طورپر زہریلا مواد ہے،بھارتی فوج کا کردار مشکوک

جموں:غیرقانونی طورپر بھارت کے زیر قبضہ جموں وکشمیرمیں ضلع راجوری کے علاقے بدھل میں 13بچوں سمیت 17 افراد کی موت نے اس وقت ایک نیا رخ اختیارکرلیا جب تحقیقات میں اس بات کو مسترد کیاگیا کہ اموات کی وجہ کوئی بیماری ہے۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق طبی جانچ میں اس بات کو مسترد کیاگیا کہ اموات کی وجہ کوئی بیماری ہے ۔ اس کے بجائے زہریلے مادوں کو موت کا ذمہ دار قرار دیا جارہاہے۔متاثرہ آبادی کی طرف سے استعمال ہونے والے پانی کے ذرائع کی فی الحال جانچ کی جا رہی ہے، شکوک و شبہات کا اظہارکیاجارہا ہے کہ یہ پانی زہر آلود ہو سکتا ہے۔ مقامی لوگوں نے بھارتی فوج کے قریبی کیمپ پر شبہات کا اظہار کرتے ہوئے اس کے ملوث ہونے کا خدشہ ظاہر کیاہے۔ انہوں نے کہا کہ بھارتی فوج ممکنہ طور پر حکمران بی جے پی ۔ آر ایس ایس اسٹیبلشمنٹ کی ایما پرجان بوجھ کر پانی کی سپلائی کو آلودہ کر سکتی ہے۔ ان کے مطابق فوج کا خیال ہے کہ یہ پانی مجاہدین استعمال کر سکتے ہیں اور مقامی آبادی کو علاقے سے بے دخل کرنے کے لئے انہوں نے اس میں زہر ملا دیا ہے تاکہ علاقے میں فوجی کارروائیوں کے لئے راستہ ہموار ہوجائے۔اس واقعے سے بڑے پیمانے پر تشویش پیدا ہوئی ہے اورمقامی لوگوں نے اس کی مکمل اور شفاف تحقیقات کا مطالبہ کیا ہے۔ بھارتی فوج کو ماضی میں علاقے میں کارروائیوں پر شدیدتنقید کا سامنا کرنا پڑا ہے۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button