مقبوضہ جموں و کشمیر

بھارت نے پاکستان کیخلاف ”ایف اے ٹی ایف “کا استعمال کیا، پاکستان بھارتی سازشوںکو بے نقاب کرے، حماد

download (5)اسلام آباد22 اکتوبر (کے ایم ایس) پاکستان تحریک انصاف کے رہنما حماد اظہر نے کہا ہے کہ پاکستان کو چاہیے کہ وہ فنانشل ایکشن ٹاسک فورس (ایف اے ٹی ایف) کا رکن بننے کے بعد اب بھارتی سازشوں کو بے نقاب کرے۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق حماد اظہر نے ایک نجی نیوز چینل سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بھارت نے پاکستان کے خلاف ایف اے ٹی ایف کا پلیٹ فارم استعمال کیا۔حماد اظہر جنہوں نے پی ٹی آئی حکومت کے دوران ایف اے ٹی ایف کے اجلاسوں میں پاکستان کی نمائندگی کی تھی، ملک کے گرے لسٹ سے نکلنے پر قوم کو مبارکباد دی۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان بھارتی سازش کو بے نقاب کرنے کے لیے ایف اے ٹی ایف کی رکنیت کے لیے درخواست دے۔ انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان کے لیے ایف اے ٹی ایف کا رکن بننے اور بھارتی سازشوں کوروکنے کا یہ صحیح وقت ہے۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button