مقبوضہ جموں و کشمیر

کوٹلی: سید علی گیلانی کی یاد میں تعزیتی ریفرنس کا انعقاد

 

 

کوٹلی آزاد کشمیر 19ستمبر ( کے ایم ایس )

جموں وکشمیر فریڈ م موومنٹ کے زیر اہتمام بزرگ حریت قائد سید علی گیلانی کی یاد میں آزاد جموں وکشمیر کے شہر کوٹلی میں ایک تعزیتی ریفرنس منعقدہوا۔

کشمیر میڈیا سروس کے مطابق ریفرنس کی صدارت جموںوکشمیر فریڈم موومنٹ کوٹلی شہر کے صدر شاہذیب خان نے کی۔ ریفرنس میں جموںوکشمیر پیر پنجال پیس فاﺅنڈیشن کے نائب چیئرمین ایڈووکیٹ محمود اختر قریشی ، جماعت اسلامی کے رہنما حبیب الرحمن آفاقی ، مسلم لیگ کے رہنما مشتاق احمد ، پاکستان تحریک انصاف کے رہنما چودھری ظہیر، امتیاز کشمیری اور دیگر سیاسی، سماجی اور سول سوسائٹی کی تنظیمون کے رہنماو¿ں نے شرکت کی۔ مقررین نے اس موقع پر تحریک آزادی میں گراں قدر خدمات پر سید علی گیلانی کوشاندار خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ بھارت کے بس نہیں کہ وہ کشمیریوں کی تحریک آزادی کو کچل سکے کیونکہ اب ہر گھر میں سید علی گیلانی پیداہو چکے ہیں جو ان کے مشن کو ہر صورت پایہ ءتکمیل تک پہنچائیں گے۔ محمود اختر قریشی نے سید علی گیلانی کی قربانیوں، بھارتی جیلوں اور گھر میں انکی نظربندیوں کی ایک طویل تاریخ پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ شہید قائد کو بہترین خراج عقیدت یہ ہے کہ ان کے مشن کو مقصد کے حصول تک جاری رکھا جائے۔

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button