مقبوضہ جموں و کشمیر

سرینگر:آتشزدگی کے باعث 4 مکان، تین دکانیں خاکستر

download (2)سرینگر: بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں و کشمیر کے گرمائی دارلحکومت سری نگر میں آتشزدگی کے باعث تین دکانیں اور چار رہائشی مکان خاکستر ہو گئے ہیں۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق سری نگر کے ڈاﺅن ٹاﺅن علاقے میں پیش آنے والے آتشزدگی کے ایک واقعے میں چار مکان جل گئے جن میں دو گھر چار منزلہ جبکہ دیگر دو تین منزلہ تھے۔آگ لگنے کی وجہ شارٹ سرکٹ بتائی جاتی ہے۔
سرینگر ہی کے علاقے لالچوک میں آتشزدگی کے سبب تین دکانیں جل گئیں۔ایک افسر نے بتایا کہ آگ آج صبح ایک پانچ منزلہ تجارتی پلازے کے گراﺅنڈ فلور میں بھڑک آٹھی جس کی وجہ سے تین دکانیں خاکستر ہوگئیں۔
دریں اثنا جموںخطے میں ضلع راجوری کے علاقے شاہدرہ شریف میں آسمانی بجلی گرنے سے دو خواتین سمیت تین افراد شدید زخمی ہو گئے جن کے نام غلام احمد، نورین اختر اور روزیہ اختر بتائے جاتے ہیں۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button